روبوٹ مضمون نگاری کریں گے

روبوٹ مضمون نگاری کریں گےایسوسی ایٹڈ پریس Associated Press یا اے پی امریکا کی معروف نیوز ایجنسی ہے۔ اے پی نے ہر سال ہزاروں مضامین لکھوا ک فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان مضامین کی خاصیت یہ ہوگی کہ یہ انسانوں نے نہیں بلکہ روبوٹس نے لکھے ہوں گے۔ روبوٹس کے ذریعے مختصر اور مخصوص انداز کی خبریں تیار کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ شکاگو میں فوربس Forbes میگزین میں Narrative Science نامی مشین کے ذریعے کارپوریٹ سیکٹر کے منافع سے متعلق خبریں بنائی جاتی ہیں۔ زلزلے سے متعلق خبروں کی خودکاری تیاری کے لئے ’کوئیک بوٹ‘ Quakebot نامی روبوٹ استعمال کیا جاتا ہے جس کی تفصیلی رپورٹ انہی صفحات پر شائع ہوئی تھی۔ کسی بھی قسم کی خبر یا مضمون کی تیاری کے لئے روبوٹ میں پروگرامنگ کے ذریعے ایک مخصوص الگورتھم Algorithm شامل کردیا جاتا ہے۔ (الگورتھم کوئی کام سرانجام دینے یا مسئلہ حل کرنے کا منطقی میکانکی عمل ہے) اے پی روبوٹس کی مدد سے مضامین کی تیاری کے لئے ”آٹو میٹڈ انسائٹس“ Automated Insights کمپنی کی بزنس رپورٹس استعمال کرے گا۔ چونکہ بزنس سے متعلق خبروں اور مضامین میں سنسنی اور دلچسپی کا عنصر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، ان میں مخصوص اعدادو شمار کے گرد ہی پوری خبر یا مضمون کے تانے باتنے بنے ہوتے ہیں، اس لئے کمپیوٹر پروگرامنگ اور الگورتھم کے ذریعے روبوٹس کے لئے یہ ممکن ہوگا کہ وہ مخصوص نوعیت کے ڈیٹا اور اعدادوشمار کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرامنگ کے مطابق مضامین لکھ سکے۔ اس حوالے سے مختلف نوعیت کے مضامین کی ساخت اور بناوٹ پروگرامنگ کا حصہ ہوگی او

ر مشکل سے مشکل اور پیچیدہ اعدادو شمار کو بھی مضمون کی شکل میں جلدی سے ڈھالنا آسان ہوجائے گا۔